نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے دوران دھمکی موصول

لندن: (لیڈر نیوز) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے دوران بم دھمکی ملی ہے جس سے خواتین کھلاڑی خوفزدہ ہو گئے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن کو دھمکی آمیز پیغام ملا کہ اس کے ہوٹل میں بم رکھا جائے گا۔ ٹیم کے رکن کو یہ بھی بتایا گیا کہ دورے سے واپسی پر طیارے پر بم رکھا جائے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے دھمکیاں ملنے کے بعد خود کو کمروں میں بند کر لیا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جواب میں کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں براہ راست خواتین کرکٹ ٹیم کا ذکر نہیں ہے۔ حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دیا۔ دھمکی ملنے کے بعد انگلینڈ میں خواتین ٹیم کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

#New Zealand women's cricket team has received a bomb threat