افغان امن‘عمران خان کی کوششیں قابل تحسین ہیں‘ ذبیح اللہ مجاہد

کابل:(لیڈر نیوز)ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے عمران خان کی کوششیں قابل تحسین ہیں ، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا۔افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرے ، ننگرہار اور جلال آباد میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرے اور افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کو جلد قابو میں لایا جائے۔۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے ، وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک افغانستان میں مداخلت کرے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں مشکلات کے باوجود جلد ہی استحکام پیدا ہو جائے گا ، وہ ایک جامع حکومت کے قیام کی طرف بڑھ رہے ہیں ، عوام کی خدمت کرنے والوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا ، اقلیتی برادری کو نئی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

#Imran Khan's efforts for peace in Afghanistan are commendable #Zabihullah Mujahid