بجلی کی قیمت میں 2.7 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2.7 روپے اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سمری بھیج دی ہے۔میڈیا کے مطابق سی سی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی سمری نیپرا کو بھجوا دی ہے۔ اگر سمری منظور ہو گئی تو صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کی سمری میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ 15 ارب یونٹ بجلی کی قیمت 106 ارب روپے تھی جبکہ 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسز ہوئے۔ حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل ، ڈیزل پر تاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی۔ 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ تھی۔ اسی طرح ایل این جی پر 13.44 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

#summary to NEPRA for an increase in the price of electricity by Rs 2.7 paise #NEPRA