کراچی:(لیڈر نیوز) ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور صبا قمر دونوں مجھ سے بڑی ہیں اس لیے ان کے ساتھ ہیرو نہیں آ سکتا۔معروف پاکستانی ڈرامہ اداکار منیب بٹ اور اداکارہ امر خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شمولیت اختیار کی تاکہ وہ اپنے نئے ڈرامے ” بددعا “ کی تشہیر کریں۔ اس موقع پر ، دونوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت سی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔شو کے دوران ندا یاسر نے منیب بٹ سے پوچھا کہ آپ رومانوی فلم میں بطور ہیرو کون سی ہیروئن نظر آنا پسند کریں گے؟ جس پر منیب بٹ نے کہا کہ مجھے اداکارہ یمنی زیدی بہت پسند ہے۔ ندا یاسر نے کہا کہ یہ ڈرامہ نہیں بلکہ فلم کا معاملہ ہے۔ آپ فلم میں کس کے ساتھ ہیرو بننا پسند کریں گے؟منیب بٹ نے کہا کہ کیا یمنی زیدی فلم میں کام نہیں کر سکتی؟ میرے خیال میں وہ بہترین اداکار ہیں۔ ندا یاسر نے کہا کہ میں ماہرہ خان یا صبا قمر جیسی فلمی ہیروئین کے بارے میں بات کر رہی ہوں۔ منیب بٹ نے فورا ندا یاسر کے سوال کا جواب دیا۔ "نہیں ، یہ دونوں مجھ سے بہت بڑی ہیں۔ اگر میں ان کے ساتھ ہیرو بن کر آتا تو میں چھوٹالگوں گا۔"
#baddua #Muneeb Butt #Mahira Khan and Saba Qamar much older than me : muneeb butt