سارہ علی خان کشمیر کی خوبصورتی سے متاثر‘تصاویر شیئر کردیں

ممبئی:(لیڈرنیوز)سیف علی خان کی صاحبزادی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی کشمیر کی خوبصورتی سے بے انتہائی متاثرہوگئیں۔اداکارہ نے کشمیر سے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔ان دنوں بالی ووڈاداکارہ اپنی چھٹیاں گزارنے کے لیے دنیا بھر کے خوبصورت مقامات پر سفر کر رہی ہیں۔ مالدیپ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے بعد ، اب سارہ خان نے کشمیر سے اپنی کچھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔سارہ علی خان نے کشمیر کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر تصویروں کے ساتھ فارسی میں نظمیں لکھ کر کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔ اس نے ایک فارسی نظم کا انگریزی ترجمہ بھی لکھا ہے ، "اگر کوئی جنتزمین پر ہے تو یہ ہے ، یہ ہے ، یہ ہے۔" اپنی پوسٹ میں سارہ علی خان نے ہیش ٹیگز کشمیر ، پیراڈائز ، پیس بھی استعمال کیا ہے۔

#Sara Ali Khan is fascinated by the beauty of Kashmir #Sara Khan has shared some of her beautiful photos from Kashmir on social media