افغان کرکٹ ٹیم کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘ آئی سی سی

لندن:(لیڈرنیوز)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغان کرکٹ ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ طالبان کے جھنڈے کے ساتھ کھیلے گی تو اسے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد ان کی کرکٹ بھی بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ نصیب زرداری نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خدشات ہیں کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے کے نیچے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گی۔ طالبان کے جھنڈے تلے اگر افغان ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرنا چاہتی ہے تو آئی سی سی کی جانب سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ آئی سی سی نے نومبر میں بورڈ کی میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

#Afghan cricket team has been warned by the ICC #Taliban flag #Afghan cricket team  could face a ban from the ICC