دورہ پاکستان کی منسوخی‘برطانوی بورڈ نے ہمیں اندھیرے میں رکھا‘انگلش پلیئرز

لاہور: (لیڈرنیوز) برطانوی اخبار کے مطابق انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے میں کھلاڑیوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان سے یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا وہ سفر کریں گے۔ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ انہیں دورہ منسوخ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یونین نے ان الزامات کی بھی تردید کی ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے برطانوی کھلاڑی تھے۔برطانوی کھلاڑیوں کاکہناہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی میں ہمارا کوئی کردار نہیں ، برطانوی بورڈ نےہمیں فیصلے کے بارے میں اندھیرے میں رکھا۔دوسری جانب قومی کھلاڑیوں نے بھی دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی منسوخی پر اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ قوم کو اب ہر سطح پر اپنی ٹیم کا ساتھ دینا چاہیے۔ معین خان نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ دونوں ٹیموں کا دورہ ملتوی کیا گیا۔ راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے ، پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہیے۔

#no role in the cancellation of the tour of Pakistan #British players #British board kept them in the dark about this decision