کورونا‘ 2233 نئے کیس رپورٹ‘مزید50 اموات

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 27789 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.234 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2233 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 426639 ، سندھ میں453858 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 172498 گلگت بلتستان میں 32828 ، اسلام آباد میں 10286 ، اسلام آباد میں 14764 اور آزاد کشمیر میں 33955 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک کل 19192117 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52788 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1146394 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4409 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہےپاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 50 افراد ہلاک ہوئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27482 ہو گئی۔ پنجاب میں 12514 ، سندھ میں 7316 ، خیبر پختونخوا میں 5480 ، اسلام آباد میں 909 ، بلوچستان میں 345 ، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 734 مریض فوت ہوئے۔

#Corona virus #Corona in Pakistan