وزیراعظم عمران خان آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: (لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ کشمیر اور بھارتی بربریت کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جمعرات کو ، وزیر اعظم عمران خان اور ان کے عراقی ہم منصب نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے تجارت اور سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے عراقی ہم منصب مصطفی قدیمی کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خیر سگالی کا پیغام بھیجا۔ دونوں رہنماو¿ں نے تجارت ، سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے عراقی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

#Prime Minister Imran Khan will address the General Assembly todayissue of Kashmir and Indian barbarism will be raised