نوازشریف کے نام پر جعلی ویکسی نیشن‘ہسپتال کا ایم ایس معطل

لاہور:(لیڈرنیوز)کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیر کو نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کی غلط رجسٹریشن کے معاملے پر غفلت کے باعث معطل کر دیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دریں اثناءپنجاب حکومت کی بنائی گئی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ایک رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جس میں چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا نے ویکسینیشن ڈیٹا چوکیداروں اور وارڈ بوائز کو رجسٹر کرنا جاری رکھا۔ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے چار ملازمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے نواز شریف کا ڈیٹا رجسٹر کیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہسپتال میں سپروائزرز کی کمی تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سینٹر میں کوئی سینئر عملہ تعینات نہیں کیا گیا۔ کئی مہینوں سے چوکیدار اور وارڈ بوائے نادرا پورٹل پر کورونا ویکسینیشن کا ریکارڈ پوسٹ کر رہے تھے۔

#wrong registration of Corona vaccine in the name of Nawaz Sharif #MS of Kot Khawaja Saeed Hospital suspended