تیمور اورجہانگیرکواداکارنہیں بناناچاہتی‘کرینہ کپور

ممبئی :(لیڈرنیوز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں اپنے دونوں بیٹوں کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ تیمور اور جہانگیر بڑے ہو کر فلمی ستارے بنیں۔کرینہ کپور نے کہا ، "میں چاہتی ہوں کہ میرے دونوں بیٹے مکمل طور پر جینٹل مین ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگ کہیں کہ ان کی پرورش اچھی ہوئی ہے۔"انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو تیمور اور جہانگیر کی پرورش کی تعریف کرتے ہوئے بہت خوش ہوں گی اور میں سوچوں گی کہ میں نے اپنا حق ادا کر دیاہے۔

#I do not want Timur and Jahangir to become movie stars when they grow up #Kareena Kapoor