طالبان امریکاکیساتھ امن میں شراکت داربن سکتے ہیں‘ وزیراعظم

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)غیرملکی جریدے نیوزویک کو انٹرویودیتے ہوئے وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے،تجارت اورترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے،سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان کوانسانی بحران کاسامناہے،کابل میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکام سے مل کرکام کرناہوگا،طالبان امریکاکیساتھ امن میں شراکت داربن سکتے ہیں،طالبان نے سی پیک منصوبوں کاخیرمقدم کیا،افغانستان بحران کاشکار، بحالی کیلئے فوری کام کرناہوگا۔