پنجاب بھرمیں سی ٹی ڈی کا آپریشن‘8دہشت گرد گرفتار

لاہور:(لیڈرنیوز)حالیہ دہشت گردی اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر ، سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 39 انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کیں اور 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 4 مبینہ دہشت گردوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جو حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں میں مشتاق ، سمیع اللہ ، عادل جمال اور اسامہ خالد شامل ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، ہتھیار ، ڈیٹونیٹر ، سیفٹی فیوز اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔ دہشت گردوں میں ممشالی خان ، حافظ عبدالرحمان ، کاشف اور منصور شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

#CTD conducted 39 intelligence based operations across Punjab and arrested 8 alleged terrorists