تبدیلی کا سفر اب رکنے والا نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی کا سفر اب رکنے والا نہیں ، جائز کام ہر صورت کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ممبران قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ ، امیر طلال گوپانگ ، رضا نصر اللہ اور احمد حسین نے ملاقات کی۔ عام سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل ہوں گے ، پنجاب پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، اپوزیشن نے صرف 3 سال کے دوران عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ ڈالی ہے ، ان کے پاس کوئی ایجنڈا یا حکمت عملی نہیں ہے۔ اپوزیشن ماضی میں ناکام رہی ہے اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

#the journey of change is not going to stop now #legitimate work will be done in any case #Chief Minister Usman Buzdar