لگژری گاڑیاں چھپانے والے 338لاہوریوں کو نوٹس

لاہور:(لیڈرنیوز)لگژری گاڑیاں جو اثاثوں میں ظاہر نہیں ہوئیں وہ لاہوریے ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں۔ ایف بی آر نے گاڑیوں کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر ڈیفنس کے 338 رہائشیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ ایف بی آر نے لاہور کے 338 رہائشیوں کو لگژری گاڑیوں کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ 2017 اور 2018 میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے باوجود اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے کہا کہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے پیسہ کہاں سے آیا اس کی وضاحت کی جائے ورنہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔

#FBR has issued show cause notices to 338 residents of Defense for non-disclosure of vehicle assets