صدارتی نظام سے متعلقدرخواستیں ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)صدارتی نظام رائج کرنے سے متعلق درخواستوں کامعاملہ،رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے درخواستوں کوناقابل سماعت قراردےدیا ،جسٹس عمرعطابندیال نے استفسارکیاکہ درخواستگزار اس معاملے میں متعلقہ ہے بھی کہ نہیں ؟کیا یہ درخواستیں کوئی ٹھوس بات کرتی بھی ہیں کہ نہیں ؟جسٹس منصور علی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست میں سیاسی سوال ہے جوعدالت سے متعلقہ نہیں،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ قصوری صاحب جب آئین بن رہا تھا اور آپ رکن پارلیمنٹ تھے، اس وقت آپ نے پارلیمانی نظام حکومت کی مخالفت کیوں نہیں کی؟احمدرضاقصوری نے کہا کہ میں نے اس وقت بھی آئینی دستاویزکی مخالفت کی تھی،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ قصوری صاحب!خود کوکیسے آئین بنانے والوں میں شمارکررہے ہیں،جسٹس منصور علی نے کہا کہ قصوری صاحب !غیرمتعلقہ معاملات میں مت الجھائیں،کیا صدارتی نظام صرف فرد واحد کی خواہش ہے؟۔

#Petitions related to the presidential system declared inadmissible #Supreme Court of Pakistan