سپریم کورٹ‘خورشیدشاہ کی دونوں بیویوں حاضری سے استثنیٰ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس میں دونوں بیویوں کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس میں تمام ملزمان کی ضمانت کے مقدمات کو یکجا کرتے ہوئے کیس کو جلد سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے خورشید کی آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں شریک ملزم کی قبل از گرفتاری ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے خورشید شاہ کی دونوں بیویوں کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ نیب کے وکیل نے خورشید شاہ کی بیویوں کو استثنیٰ دینے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کا معاملہ ہائی کورٹ کو بھیج دیا تھا۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کے علاوہ تمام شریک ملزمان شریک ملزم ہیں اور بہتر ہے کہ تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے۔

#exempted both the wives from attending the Excess Assets case against Khurshid Shah #Supreme Court of Pakistan