شیخ رشید نے ن لیگ میں 3 گروپ بننے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شیخ رشید نے ن لیگ میں 3 گروپ بننے کی پیشگوئی کردی ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن میں سے کچھ اور نکلتا دیکھ رہا ہوں،ن لیگ میں 2 کے بجائے3 گروپ بنیں گے،2سال پہلے کہاتھا "ن" میں سے"م "نکلے گی،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ن لیگ انتشارکاشکارہورہی ہے،سیاست میں قیادت کی خاندانی رقابتیں نظرآنے لگی ہیں،مغلیہ خاندان کی تاریخ بھی سیاسی دشمنی کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جعلی ویکسی نیشن کے معاملے میں نادراکاکوئی قصورنہیں،ضرورت کے مطابق بعض علاقوں میں کل موبائل فون سروس بند رہے گی،پاک فوج دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

#Sheikh Rasheed predicted to form 3 groups in PML-N #the history of the Mughal dynasty is also full of incidents of political enmity