انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 57 پیسے مہنگاہوگیا

کراچی:(لیڈرنیوز)ڈالر کی اڑان نہ رک سکی ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 57 پیسے مہنگاہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر 169.65 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 169.08 روپے سے بڑھ کر 169.65 روپے ہوگیا۔ 15 ستمبر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 169.65 روپے کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ 7 مئی 2021 کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 152.28 روپے کی کم ترین سطح پر تھا۔واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر اب تک چار ماہ میں 17.37 روپے بڑھ گیا ہے ، 7 مئی 2021 کو 152.28 روپے سے بڑھ کر 169.65 روپے ہو گیا۔ ادائیگیوں کی وجہ سے روپیہ دباو¿ کا شکار ہے ، اور درآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔

#flight of the dollar could not be stopped #dollar rose by 57 paise in the interbank market