کراچی:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت کراچی پرصحیح توجہ نہیں دے سکی،باہر سے لوگ بنڈ ل آئی لینڈ منصوبے کیلئے پیسے لانے کوتیارہیں،ٹرانسپورٹ کی سہولت بنیادی انفرااسٹرکچرکااہم جزوہے،کراچی کی ترقی کیلئے بنیادی انفرااسٹرکچرکی ضرورت ہے،کراچی کے مسائل بروقت حل نہ کیے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا،کراچی کی اہمیت کا پوری طرح اندازہ نہیں لگایا گیا،کراچی میں انتشارکے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرناشروع ہوگئی،کراچی 70 کی دہائی میں ترقی کرنے لگا تو انتشارپھیلادیاگیا،کراچی کاسب سے بڑا مسئلہ پانی ہے،کراچی کے مسائل سے پورا ملک متاثرہوا، کسی بھی شہر کیلئے اس کے ٹرانسپورٹ کانظام اہم ہوتاہے، کراچی کی بہتری کیلئے وفاق اورسندھ کومل کر چلنا ہوگا، شہروں پردباو¿ ہے، مستقبل کی پلاننگ کرنا ہوگی،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کافائدہ پورے ملک کوہوگا،کے فورمنصوبہ کراچی کیلئے نعمت ثابت ہوگا،سیاسی اختلافات بھلاکرکراچی میں مل کر چلنا ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ سے کہتاہوں بنڈل آئی لینڈ منصوبے پرنظرثانی کریں۔
#No government has been able to pay proper attention to Karachi #Imran Khan #basic infrastructure is needed for development of Karachi