یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنے کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنے کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔لیڈر نیوز کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے سفید چنے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے ، وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت موصول ہونے والے سفید چنے کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے ، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ہےنوٹیفکیشن کے مطابق سفید چنے کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد چنے کی قیمت 120 روپے فی کلو سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان اور چترال کے لیے چنے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسے 125 روپے سے بڑھا کر 165 روپے فی کلو کردیا گیا ہے ، اور قیمت میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

#price of white gram has been increased by Rs 40 per kg at utility stores #Pakistan