نیشنل ٹی20کپ‘شاہین آفریدی‘اعظم خان کو جرمانہ

لاہور:(لیڈرنیوز) قومی ٹی 20 کپ کے دوران امپائر کے فیصلے پرناراضگی پر اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔راولپنڈی میں قومی ٹی 20 کے پہلے مرحلے میں سلو اوور ریٹ پر وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بالترتیب 40000 اور 25000 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ اتوار کو خیبر پختونخوا کے خلاف میچ میں وسطی پنجاب نے مقررہ وقت میں تین اوورز کی کمی کردی۔ اسی طرح ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے جنوبی پنجاب کے خلاف دو اوورز کا وقت کم کر دیا۔ دونوں ٹیموں کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کے سیکشن 2.22 کے تحت جرمانہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے فاسٹ باو¿لر شاہین شاہ آفریدی اور جنوبی پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان پر امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی ظاہر کرنے پر بالترتیب ان کی میچ فیس کا 40 اور 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں پر پی سی بی ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.8 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

#Azam Khan and Shaheen Shah Afridi have been fined #National T20 Cup