لڑکالڑکی تشددکیس‘عثمان مرزا سمیت7ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)ایڈیشنل سیشن کورٹ نے سیکٹر ای 11 لڑکے اور لڑکی کے عریانی کیس میں عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔لیڈر نیوز کے مطابق سیکٹر ای 11 لڑکے اور لڑکی کے کیس کی سماعت اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج عطا ربانی کے سامنے ہوئی۔ سرکاری وکیل حسن عباس عدالت میں پیش ہوئے اور مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا۔سماعت کے دوران عدالت نے مرکزی ملزمان عثمان مرزا ، حافظ عطا الرحمان ، ادریس قیوم بٹ ، ریحان ، عمر بلال مروت ، محب بنگش اور فرحان شاہین سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے ملزم کو فرد جرم کی کاپیاں فراہم کیں اور استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کیا۔ کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں شریک ملزمان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے کیس کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

#Sector E-11 boy-girl nudity case #indicted seven accused, including Usman Mirza