نورمقدم کیس‘ ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد: (لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستوں سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ دیا۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس کی سماعت آٹھ ہفتوں میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

#Noor Muqadam murder case #bail pleas of the parents of Zahir Jaffer were rejected