پالتو جانور کی موت پر ملازم کیلئے 2دن چھٹی کا قانون

بوگوٹا:(لیڈرنیوز)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پالتو جانور کی موت کے سوگ میں اسمبلی میں قانون پیش کیا گیا کہ پالتو جانور کے مالک کو کام کی تنخواہ کے ساتھ 2 دن کی چھٹی دی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قانون کا مقصد پالتو جانوروں اور مالکان کے درمیان جذباتی تعلق کو تسلیم کرنا ہے کیونکہ پالتو جانور کی موت گہرے دکھ اور غم کا باعث بنتی ہے۔ الیجینڈرو کارلوس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے بچے نہیں ہوتے ، لیکن ان کے پالتو جانور ان کی ہر چیز ہوتے ہیں۔اس بل میں یہ بھی شامل ہے کہ ملازمین کو نوکری دیتے وقت اپنے پالتو جانوروں کے بارے میں پیشگی اطلاع دینی چاہیے اور چھٹی کے دوران اپنے پالتو جانور کی موت کے بارے میں جھوٹ بولنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

#death of a pet give 2 days leave to the owner law was introduced #South American country of Colombia