حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 8.82 بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رکھا ، ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑھادی گئیں۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت پیٹرول کی127.30 روپے ہو گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اضافے کے ساتھ 122 روپے 4 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.82 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 99.51 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 99.31 روپے ہو گئی ہے۔

#price of petroleum products was increased to Rs 8.82 #price of petrol has been increased by Rs 4 per liter #Pakistan