رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی‘ تجارتی خساہ 100 فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد: (لیڈرنیوز)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھ کر 11.7 ارب ڈالر ہو گیا۔درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اس کی وجہ ہے۔پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے لیے تجارتی خسارہ سالانہ ہدف کے 41 فیصد سے زیادہ ہے۔ ملکی برآمدات جولائی تا ستمبر کے دوران27.3 فیصد بڑھ کر تقریبا 7 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ مالی سال برآمدات 5.4 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح جولائی سے ستمبر تک برآمدات میں 1.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پاکستان شماریات بیورو کے مطابق جولائی سے ستمبر تک درآمدات 65 فیصد اضافے کے ساتھ 18.6 ارب ڈالر ہو گئیں۔ اس دوران درآمدات میں 7.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

#trade deficit widened by 100 per cent #first quarter of the current financial year #Paksitan