خاتون نے اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

لاہور:(لیڈرنیوز)ایک خاتون نے اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔شیرکوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم صدف نے اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔ ملزم صدف کو 3 سال قبل ساجد خان نے طلاق دی تھی اور ایک ہفتہ قبل ساجد خان نے دوسری شادی کی تھی۔دوسری شادی کے غم میں ملزم نے بھکاری کے بھیس میں گلی میں ساجد خان پر تیزاب پھینک دیا۔ مدعی ساجد خان کی گردن ، کان اور کمر متاثر ہوئے۔ایس ایچ او شیرکوٹ عظیم انور گہلان اور پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاو¿ن ڈاکٹر رضا تنویر نے ایس ایچ او شیرکوٹ عظیم انور گہلان اور پولیس ٹیم کی تعریف کی۔خاتون کا بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں اس نے کہا کہ اس نے تین سال قبل ساجد سے شادی کی ، پھر اس نے اسے طلاق دے دی ، پھر اس نے مجھے حلال کیا ، جس کے بعد وہ خود دوبارہ شادی کر رہا ہے اور مجھ سے شادی نہیں کی ، جس سے میں ناراض ہو گیا . اور میں نے یہ کیا ، میرے پاس ڈھائی سال کی چھوٹی بچی ہے۔

#Lahore: A woman threw acid on her ex-husband #Sherkot police arrested the accused