لیجنڈ اداکارعمرشریف کی نمازِ جنازہ ادا‘سپرد خاک

کراچی:(لیڈر نیوز) لیجنڈ اداکار‘کامیڈین کنگ عمرشریف کی نمازِ جنازہ اداکردی گئی،نمازِ جنازہ مولابشیرفاروقی نے پڑھائی ‘نمازِجنازہ میں گورنرسندھ ‘صوبائی وزیرسعید غنی‘سیاسی سماجی تنظیموںکے رہنماﺅں ‘آرٹسٹوں اورمداحوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔عمرشریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں کردی گئی۔قبل ازیں کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچادی گئی تھی۔ جسد خاکی کوقومی پرچم میں لپیٹ کر ایدھی مردہ خانے منتقل کر دیا گیاتھا۔مداحوں نے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عمر شریف کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل ہیں ، وہ عمر شریف کے ورثاء سے مسلسل رابطے میں ہیں ، ہر ممکن مدد کریں گے ، عمر شریف ان لوگوں میں نمایاں رہے جنہوں نے پاکستان کو پوری دنیا میں مشہور کیا . اس کے خاندان کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک ادارے کا نام بھی عمر شریف کے نام پر رکھا جائے گا۔

#body of comedy king Omar Sharif was taken to Karachi from Germany #Funeral prayers of the legendary actor will be offered at 3 pm