کاپی تاخیر سے ملنے پروکیل نے برانچ کے شیشے توڑ دیئے

لاہور:(لیڈر نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں مقامی وکیل نے کاپی تاخیر سے ملنے پر کاپی برانچ کی کھڑکیاں توڑ دیں۔ لاہور ہائی کورٹ سیکورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔ ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر نے کاپی برانچ پر لاٹھی تھامے حملہ کیا۔ لاہور ہائی کورٹ سیکورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ایڈووکیٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ وکیل کا لائسنس پہلے مرحلے میں معطل ہو جائے گا ، پھر اسے منسوخ کر دیا جائے گا اور قانون کے مطابق وکلا کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

#local lawyer in the copy branch of the Lahore High Court broke the windows