ہماری 50 فیصدکرکٹ آئی سی سی کے فنڈز سے ہے‘ رمیز راجہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کااجلاس‘اجلاس میں عرفان صدیقی کاچیئرمین پی سی بی سے متعلق دلچسپ جملہ‘سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں آپ کاورلڈ کپ 1992 کاکیچ یاد ہے،عمران خان نے تووہ کیچ کیش کرالیا،آپ کوبس اتناکچھ ہی ملا،رمیزراجہ نے کہا کہ عمران خان کاکیچ تھا، چھوڑنہیں سکتاتھا،چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی کو بتایا کہ 6 ماہ میں آپ پاکستان کرکٹ کابہترین ٹیلنٹ دیکھیں گے،سب سے زیادہ کرکٹ کاٹیلنٹ خیبرپختونخوااوردیرمیں ہے،جس کرکٹرنے میچ فکسنگ کی اسے دوبارہ ٹیم میں نہیں لاناچاہیے،آتے ہی کہاتھاپاکستان ٹیم کونمبرون بناناچاہیے، جب تک ٹیم نمبرون نہیں بنے گی ہماری کوئی کارکردگی نہیں، ڈومیسٹک کرکٹرزکی تنخواہ میں ایک لاکھ اضافہ کیا،ڈومیسٹک کرکٹرزکوسالانہ کم ازکم 40 لاکھ روپے دیں گے،اب کسی کرکٹرکورکشہ نہیں چلانے دیں گے،پی سی بی کرکٹرزکی تنخواہوں کیلئے اسپانسرز ڈھونڈ رہاہے ، انگلینڈکرکٹ ٹیم کے آنے سے انکارپربورس جانسن کو جواب دیناپڑا، ہماری 50 فیصدکرکٹ آئی سی سی کے فنڈز سے ہے، آئی سی سی کی 90 فیصدفنڈنگ بھارت سے آتی ہے،مودی فنڈنگ روک دے توپاکستان کی کرکٹ ختم ہوجائے گی،ہماری کرکٹ ٹیم بہترین ہوتی تودورے منسوخ نہ ہوتے۔

#50% of our cricket is funded by ICC #Rameez Raja #if our cricket team would have been the best then tours would not have been canceled