شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 20سال کی سزاکا خدشہ

ممبئی:(لیڈرنیوز) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ، اسے 20 سال کی سزا کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8 سی ، 20 بی ، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ، جس میں اسے 20 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سیکشن 8 سی منشیات کی خرید و فروخت کا معاملہ ہے اور اگر مجرم ثابت ہوا تو آریان کو چھ ماہ سے 10 سال تک قید ہوسکتی ہے۔ دفعہ 20 بی چرس ، چرس اور منشیات رکھنے کا معاملہ ہے اگر آریان خان کو جرم ثابت ہوا تو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔دفعہ 27 یہ دفعہ ملزم پر منشیات رکھنے کی صورت میں عائد کی جاتی ہے اور دفعہ 35 میں ملزم کو اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے بعد آریان خان کا جے جے ہسپتال میں باقاعدہ میڈیکل ٹیسٹ ہوا جس کے بعد انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر لایا گیا۔

#Aryan Khan is feared to be sentenced to 20 years