شعیب ملک نے ٹی 20 میں ایک اورکارنامہ سرانجام دیدیا

لاہور:(لیڈر نیوز)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، مختصر دورانئے کی کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک نے جنوبی پنجاب کے خلاف قومی ٹی 20 میچ میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا۔ شعیب ملک 11 ہزار ٹی 20 رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے ایشین ہیں۔ وہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے غیر کیریبین کھلاڑی بھی ہیں۔شعیب ملک سے پہلے جن دو کرکٹرز نے یہ کارنامہ انجام دیا وہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ ہیں۔

#cricketer Shoaib Malik has crossed another milestone in T20 cricket #first Asian cricketer to score 11,000 runs in short-term cricket