کیوی بورڈ کادورہ پاکستان کو دوبارہ شیڈول کرنے کا عندیہ

لاہور:(لیڈر نیوز) نیوزی لینڈ بورڈ حکام نے دورہ پاکستان کو دوبارہ شیڈول کرنے کا عندیہ دے دیا ، چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ کیوی ٹیم 2023 سے پہلے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی کامیاب پالیسی ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے پر غور شروع کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو کیوی بورڈ ڈیوڈ وائٹ نے کرکٹ حکام سے بات چیت کی ہے ، اس دوران ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ان کا دورہ نیوزی لینڈ 2023 سے پہلے شیڈول کیا جا سکتا ہے۔

#New Zealand board officials have hinted to reschedule the tour of Pakistan