آریان کی گرفتاری‘شرمناک کھیل کھیلاجارہاہے ‘ روینہ ٹنڈن

ممبئی:(لیڈرنیوز)بالی ووڈ میں کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی حمایت میں آوازیں اُٹھنے لگی ، جنہیں منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔اب بالی ووڈ اداکارہ رویہ ٹنڈن بھی میدان میں آگئیں‘انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آریان کی گرفتاری اور منشیات کیس کی آڑ میں شرمناک سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ اب تک ہریتک روشن‘ سنیل شیٹی ‘پوجا بھٹ سمیت کئی فنکار آریان کی حمایت میں آگے آئے ہیں اور روینہ ٹنڈن نے بھی آریان خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے ایک ٹویٹ میں نے شاہ رخ خان کے بیٹے کا نام لیے بغیر کہا ، یہ ایک نوجوان کی زندگی اور مستقبل ہے جس کے ساتھ وہ کھیل رہے ہیں‘شرمناک سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

#Raveena Tandon #shameful political game is being played under the guise of Aryan's arrest and drug case #shameful politics is being played