شعیب ملک صہیب مقصود کی جگہ سکواڈ میں شامل

لاہور: (لیڈر نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ 15رکنی سکواڈ میں شامل کرلیاگیا،اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود کمر کی انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک صہیب مقصود کی جگہ لینے کا امکان ہے۔صہیب مقصود قومی ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کے درد سے دوچار تھے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اعظم خان اور محمد حسنین کو وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حیدر علی کی جگہ 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں فخر زمان کی جگہ 15 رکنی اسکواڈ میں خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

#Shoaib Malik has been included in the 15-member squad #T20 World Cup #medical panel has advised Sohaib Maqsood to rest