سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی‘690پوائنٹس کی کمی

کراچی: (لیڈرنیوز) سٹاک مارکیٹ تیزی سے گر گئی ، 690 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 690 پوائنٹس کی کمی سے 43786 پوائنٹس پر آگیا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی ادائیگیوں میں عدم توازن نے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں ، عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تمام معاشی سرگرمیوں میں افراط زر پیدا ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔

#stock market fell sharply #Pakistan #Pakistan Stock Exchange 100 Index fell by 690 points