مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوج پر حملہ‘5اہلکارمارے گئے

سری نگر:(لیڈرنیوز)مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کو بچانے کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر بندوق برداروں نے حملہ کردیا ، جس سے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی فوج نے اپنے ساتھیوں کی بازیابی کے لیے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔اس دوران مسلح افراد نے قابض بھارتی فوج کی ٹیم پر حملہ کیا۔ غیر متوقع اور اچانک حملے نے بھارتی فوجیوں کو خوفزدہ کر دیا اور بھاگ گئے۔حملے میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم پانچوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ مقتول اہلکاروں کی لاشیں ضروری طریقہ کار کے بعد ان کے آبائی گاو¿ں روانہ کردی گئیں۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معمول کے سرچ آپریشن کے دوران لاپتہ اہلکاروں کو بچانے کے لیے مزید اہلکار بھیجے گئے۔واضح رہے کہ آج بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا ، اس طرح دس دنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔

#Gunmen attacked an Indian Army team killing five personnel #occupied Kashmir