ڈالر41پیسے مہنگا‘سٹاک مارکیٹ 634 پوائنٹس گر گئی

کراچی:(لیڈر نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 41 پیسے مہنگاہو گیا ، کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ 634 پوائنٹس گر گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 41 پیسے اضافے سے 171.15 روپے پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، 100 انڈیکس 634 پوائنٹس گر کر 43195 پر آگیا۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں بدترین کمی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس میں 647.89 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور نفسیاتی سطح 44000 تک گر گئی جبکہ انڈیکس 43829.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے کاروباری دن کے دوران 88.783 ملین 259 حصص کا کاروبار ہوا ، 90 ارب روپے سے زائد سرمایہ کار ڈوب گئے۔

#dollar rose by 41 paise in the interbank market #stock market fell by 634 points during trading #Pakistan