پاکپتن میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن‘3دہشتگرد مارے گئے

 پاکپتن:(لیڈرنیوز)پاکپتن میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔ مطلوب شرپسند بہاولنگر میں یوم عاشور پر دہشت گردی میں ملوث تھے۔ پاکپتن میں زیر حراست دہشت گرد منظور کے اشارے پر چھاپہ مارا گیا۔ آپریشن کے دوران چار سے پانچ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

#major CTD operation in Pakpattan #3 terrorists were killed in an exchange of fire #Pakistan