کوروناو ائرس کی شدت میں کمی آنے لگی‘مزید21 اموات

 اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کورونا وائرس نے مزید 21 افرادکوموت کی وادی میں دھکیل دیا ، جس سے اموات کی تعداد 28173 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.26 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1021 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں پنجاب میں 436720 ، سندھ میں 463703 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 176194 شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں 33092 ، اسلام آباد میں 10359 ، اسلام آباد میں 106241 اور آزاد کشمیر میں 34360 کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ملک بھر میں 19997075 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43578 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1191425 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan