خواتین کو بااختیار بنانا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے ‘ عثمان بزدار

 لاہور:(لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے ،صنفی امتیاز کے خاتمے ، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی آزادی کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی خواتین اراکین سمیرا احمد اور سعدیہ سہیل نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں ، ماضی میں لاہور میں سپلائی اور نکاسی آب کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ سابقہ حکومت نے لاہور کے شہریوں کی ترجیحات پر ذاتی ترجیحی منصوبوں کو ترجیح دی۔ ہم ٹریفک کا مسئلہ حل کریں گے۔ میں خود لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔ کام کرنے والی خواتین کی سہولت کے لیے سرکاری اور نجی اداروں میں ڈے کیئر سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے مشوروں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ کوئی بھی معاشرہ عملی میدان میں خواتین کی شرکت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

#empowerment of women is the mission of PTI government #Usman Buzdar #