آئینی وزیراعظم نہ منتخب،عمران خان سلیکٹڈہیں‘ مریم نواز

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں نہ نیب سے،عمران خان جادوٹونہ کے ذریعے ملک کوچلارہے ہیں،جنترمنتر سے پٹرول اورآٹاسستاکیوں نہیں کرتے؟مجھے گرفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑتا،مجھے ڈرانے والے بھول میں ہیں،عمران خان آئینی وزیراعظم ہیں نہ منتخب،وہ سلیکٹڈہیں،عمران خان کے پاس عوام کامینڈیٹ نہیں ہے،عمران خان وزیراعظم کی کرسی پرقابض ہیں،کیاآپ نے قوم کوبیوقوف سمجھ رکھاہے؟آج آپ کوووٹ کوعزت دویادآگیاہے،ووٹ کوعزت دوکی خاطرجیل کاٹنی پڑتی ہے،جلاوطن ہوناپڑتاہے،ووٹ کوعزت دوکی خاطراٹک قلعہ میں جاناپڑتاہے، نوازشریف بننے کی کوشش بھی نہ کریں، شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیرنہیں بن جاتا،بڑے بڑے کرپشن اسکینڈلزاورنااہلی کاجواب دیناپڑےگا،اس وقت حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، عمران خان آئین کوروندکرآئے ہیں،قبل ازیںاسلام آبادہائیکورٹ میں مریم نوازنے کمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوال آپ کرتے ہیں،نیب میری ضمانت منسوخ کرنے کاکہتاہے،نیب کہتاہے میں یہاں آکرسلام کیوں کرتی ہوں،ضمانت منسوخی کی درخواست پرکیاکہیں گی؟صحافی کاسوال ‘ججزبتائیں گے کہ کیاکرناہے،مریم نوازکاجواب ‘سوال آپ لوگ کرتے ہیں،نیب مجھے چارج شیٹ کرتاہے، دیکھناچاہتی ہوں نیب میں میراہمدردکون ہے۔

#Imran Khan is not elected Prime Minister, #not afraid of arrest or NAB #Maryam Nawaz