ویمن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پر پابندی نہیں ‘ طالبان

کابل:(لیڈر نیوز) افغان طالبان نے خواتین کی کرکٹ سمیت ملک میں خواتین کے کھیلوں پر باضابطہ پابندی کی تردید کی ہے۔الجزیرہ کے مطابق اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کھیلوں کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ سینکڑوں کھلاڑی بالخصوص خواتین یا تو بیرون ملک چلی گئی ہیں یا پھر کھیلوں سے دور پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔ ستمبر میں ، افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ وصیق نے بھی خواتین کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں ، انہیں کرکٹ میں ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں جسم اور چہرے کو چھپایا نہیں جا سکتا اور اسلام ایسے کپڑوں کی اجازت نہیں دیتا جو ننگے ہوں۔ واضح رہے کہ 2001 میں امریکی حملے سے قبل افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد بھی خواتین کے کھیلوں پر مکمل پابندی تھی۔

#Afghan Taliban #denied a formal ban on women's sports in the country #including women's cricket