کورونا‘27اموات‘1086 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کے چراغ گُل کردیئے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 28228 ہوگئی۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد پاکستان میں 1.262 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں1086 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں پنجاب میں 437316 ، سندھ میں464746 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 176501 شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں 33108 ، اسلام آباد میں 10363 ، اسلام آباد میں 16357 اور آزاد کشمیر میں 34380 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 298599 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53590 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1194590 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2131 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 27 افراد ہلاک ہوئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 28228 ہوگئی۔

#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan