گوجرہ موٹروے زیادتی کیس‘اہم انکشافات سامنے آگئے

لاہور: (لیڈر نیوز)گوجرہ کے قریب فیصل آباد موٹروے پر گاڑی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں جیو فرانزک کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ مقدمہ 11 اکتوبر کو لڑکی کی خالہ کی شکایت پر درج کیا گیا تھا ، جس کے بعد مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں استعمال ہونے والی رینٹل گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ لڑکی نے 15 دن قبل موبائل فون پر اس سے دوستی کی تھی۔ وقوعہ کے دن لڑکی اور اس کی دوست اُ ن کے کہنے پر فیصل آباد چھوڑنے گیا تھا۔ڈی ایس پی گوجرہ نے بتایا کہ ملزم اور متاثرہ لڑکی کے درمیان موبائل فون رابطوں کی جیو فرانزک میں تصدیق ہوگئی ہے۔لڑکی نے ملزم کو اپنی تصاویر بھی بھیجیں۔ لڑکی کامستقل پتہ نہیںکال ڈیٹاریکارڈ سے لوکیشن ملتان‘ فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ معلوم ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئی۔

#case of alleged rape of a girl in a car on Faisalabad Motorway near Gojra #important revelations have come to light during Geo Forensics #Pakistan