عثمان بزدار کا ڈینگی کیخلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا حکم

لاہور: (لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈینگی کے مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت نے اینٹی ڈینگی کے لیے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔راولپنڈی اسمبلی کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور حلقہ بندیوں کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں ترقیاتی سکیموں اور جاری عوامی فلاحی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حلقہ بندیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے راولپنڈی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کی کہ وہ مری میں جنگلات کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاو¿ن کریں ، مری کے مسائل حل کریں اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں۔

#Chief Minister Usman Buzdar has ordered to launch a full-fledged anti-dengue campaign