پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں‘شوکت ترین

واشنگٹن: (لیڈر نیوز)شوکت ترین نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، آٹا ، چینی ، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی ، ترکی نے پاکستان کو ٹیکس امداد کی پیشکش کی ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات کے لیے کوششیں جاری ہیں ، توانائی کے شعبے میں معاہدے ہو چکے ہیں اور تفصیلات دو سے تین روز میں سامنے آ جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے انہیں خیبر پختونخوا سے سینیٹر بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

#prices of petroleum products are increasing all over the world #Shaukat Tareen