مہنگائی کی ماری عوام پر ایک اورظلم‘پٹرول 10.49روپے لیٹرمہنگا

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10.49 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ نئی قیمت 137.79 روپے کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ 12 پیسے کا اضافہ کرکے 44 پیسے کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12.44 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134.48 پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 ، 59 پیسے اضافہ اور نئی قیمت 110روپے 26 پیسے مقرر کی گئی۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8.84 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 108.35 پیسے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ، نئی قیمتیں 15 دن کے لیے درست ہوں گی۔

#government has increased the price of petrol by Rs10.49 per liter #Pakistan