بھارت میں بھوک کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

نئی دہلی: (لیڈر نیوز)بھارت میں بھوک کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔گلوبل ہنگر انڈیکس میں بھارت 116 ممالک میں 101 ویں نمبر پر ہے۔اپوزیشن کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے ہندوستان میں بھوک کے خطرناک اضافے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ مودی جی آپ نے غربت اور بھوک کا خاتمہ کیا اور ہندوستان کو عالمی طاقت بنایا۔ گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق بھارت اپنے پڑوسی ممالک نیپال ، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بہت نیچے ہے جبکہ پاکستان اس فہرست میں 92 ویں نمبر پر ہے۔

#Hunger rates in India have risen alarmingly #India is ranked 101st out of 116 countries in the Global Hunger Index